the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
شام،25اپریل(ایجنسی) شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسیِ رسول سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک کاربم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اس بم دھماکے میں پانچ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جبکہ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ واقعے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اور اس کے آس پاس کے علاقے میں شامی حکومت نے سکیورٹی کے



سخت انتظامات کررکھے ہیں۔اس کے علاوہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی اپنے طور پر وہاں سکیورٹی پر مامور ہیں۔ان کے علاوہ ایران کے حمایت یافتہ شیعہ رضاکار اپنے طور پر بھی وہاں سکیورٹی کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔
مزار کی جگہ سے سیکڑوں میٹر دور سکیورٹی فورسز نے چیک پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں اور وہیں گاڑیوں کو روک لیا جاتا ہے اور پھر وہاں سے لوگ پیدل چل کر مزار تک پہنچتے ہیں لیکن سکیورٹی کے ان سخت انتظامات کے باوجود داعش کے جنگجو حالیہ مہینوں کے دوران متعدد بم حملے کرچکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.